شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کی شکست کی وجہ بتا دی

کراچی(قدرت روزنامہ) بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 10 وکٹوں کی حیران کن شکست کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی حکمت عملی، کھلاڑیوں کے انتخاب اور پچ کے بارے میں سخت سوالات اٹھا دیے۔
سابق آل راؤنڈر نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی ناکامی کے اہم اسباب میں ماہر اسپنر کو شامل نہ کرنے، چارفاسٹ بو لرز کھلانے اورخراب پچ کو قرار دیا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے صاف لگتا ہے کہ یہ ناکامی دراصل ہوم کنڈیشنز سے مکمل طور پرلاعلمیت ظاہر کرتی ہے۔شاہد آفریدی نے فاتح ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پورے میچ میں عمدہ پرفارمنس کے تسلسل کو قائم کرکھنے پر بنگلادیش کو کریڈٹ ملنا چاہئے۔واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں کامیابی کی بدولت بنگلا دیش آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے جبکہ میزبان پاکستان تنزلی کا کا شکار ہوکر آٹھویں نمبر پرآ گیا۔

Recent Posts

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی بار ایسوسی ایشنز کو وفاق کیخلاف سرگرم ہونے کی ہدایت

خیبرپختونخوا(قدرت روزنامہ)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بار ایسوسی ایشنز کو وفاق کے خلاف…

5 mins ago

آئی ایم ایف سے ڈیل اور شرح سود میں کمی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 44 پیسے سے گرکر 278 روپے 20 پیسے…

7 mins ago

غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا مشترکہ تصور اجتماعیت، مساوات،…

21 mins ago

امریکا کا چینی اداروں پر پاکستانی میزائل پروگرام میں مدد کا الزام، پابندی عائد

پانچ اداروں اور ایک شخص کےخلاف کارروائی کررہے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی…

26 mins ago

190 ملین پاؤنڈ کیس: اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پاکستان…

26 mins ago

ججوں کے تقرر کیلئے قواعد بدلنے کی تیاری، جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کمیشن اجلاس سے واک آوٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے لیے رولز بنانے کے معاملے پر…

33 mins ago