کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ، دیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ جبکہ سندھ ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اورگردونواح میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران جنوب مشرقی زیریں سندھ میں کہیں کہیں طوفانی بارش اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان جبکہ دوپہر یا شام میں گرج چمک کےساتھ چند مقامات پرہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کراچی میں آٹھواں مون سون اسپیل کراچی میں برسنے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ۔ ہوا کا کم دباو مغربی بنگال کے قریب تشکیل پا چکا ہے ۔ 27 سے 28 اگست کے دوران تیز بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی میں محکمہ بلدیات، کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی، پانی کی نکاسی کے لئے 1288 کنٹومنٹ بورڈ ملازمین ڈیوٹی دینگے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے ڈیل اور شرح سود میں کمی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 44 پیسے سے گرکر 278 روپے 20 پیسے…

1 min ago

غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا مشترکہ تصور اجتماعیت، مساوات،…

16 mins ago

امریکا کا چینی اداروں پر پاکستانی میزائل پروگرام میں مدد کا الزام، پابندی عائد

پانچ اداروں اور ایک شخص کےخلاف کارروائی کررہے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی…

20 mins ago

190 ملین پاؤنڈ کیس: اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پاکستان…

20 mins ago

ججوں کے تقرر کیلئے قواعد بدلنے کی تیاری، جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کمیشن اجلاس سے واک آوٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے لیے رولز بنانے کے معاملے پر…

27 mins ago

پی ٹی آئی لاہورجلسہ، اجازت نہ دینے پرسرکاری وکیل سے رپورٹ طلب

عدالت ڈی سی لاہور کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دے،درخواست گزار لاہور (قدرت…

33 mins ago