کرسٹیانو رونالڈو نے 3 روز میں یوٹیوب چینل سے کتنی آمدنی حاصل کی ؟ حیران کن انکشاف

لزبن (قدرت روزنامہ) لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نےیوٹیوب چینل متعارف کراتےہی ایک بڑااعزا ز اپنے نام کر لیا۔

فٹبالر نے ”یو آر کرسٹینا ” نامی یوٹیوب چینل پر تین دن میں 13 ویڈیوز اور 6 شارٹس اپ لوڈ کیں جنہیں کروڑوں صارفین کی جانب سے دیکھا اور پسند کیا جارہا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 39سالہ فٹبالر نے تین دن میں 4کروڑ 33لاکھ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے تو وہیں اب مداح بھی سوچ میں پڑ گئے ہیں آخر اس چینل سے انہیں کتنی آمدن ہوئی ہو گی ۔ڈیجیٹل میڈیا کے ماہرین کے مطابق یوٹیوب چینلز ایک ہزار ویوز پر عام طور پر 6 امریکی ڈالر تک کما سکتے ہیں جبکہ 10 لاکھ ویوز پر ملنے والی رقم 12 سو سے چھ ہزار امریکی ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔رونالڈو کے چینل کے ویوز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے ویوز کی تعداد 22کروڑ 43لاکھ 22 ہزار 3 سو سےزائد بنتی ہے۔ اس حوالے سے اگر حساب لگایا جائے تو انہیں یوٹیوب کے ویوز اور اسپانسر شپس سے کئی سو ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہو چکی ہو گی ۔اس سے قبل کرسٹینا رونالڈو کا یوٹیوب چینل پہلے 90 منٹ میں ایک ملین سبسکرائبرز مکمل کرنیوالا دنیا کا پہلا چینل بن گیا ہے۔

Recent Posts

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی بار ایسوسی ایشنز کو وفاق کیخلاف سرگرم ہونے کی ہدایت

خیبرپختونخوا(قدرت روزنامہ)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بار ایسوسی ایشنز کو وفاق کے خلاف…

6 mins ago

آئی ایم ایف سے ڈیل اور شرح سود میں کمی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 44 پیسے سے گرکر 278 روپے 20 پیسے…

8 mins ago

غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا مشترکہ تصور اجتماعیت، مساوات،…

23 mins ago

امریکا کا چینی اداروں پر پاکستانی میزائل پروگرام میں مدد کا الزام، پابندی عائد

پانچ اداروں اور ایک شخص کےخلاف کارروائی کررہے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی…

27 mins ago

190 ملین پاؤنڈ کیس: اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پاکستان…

27 mins ago

ججوں کے تقرر کیلئے قواعد بدلنے کی تیاری، جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کمیشن اجلاس سے واک آوٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے لیے رولز بنانے کے معاملے پر…

35 mins ago