آئی پی پیز سے معاہدوں کے خلاف تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) مرکزی انجمن تاجران اور سندھ تاجر اتحاد نے آئی پی پیز سے معاہدوں کے خلاف 28 اگست کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تجارت معیشت کو بچانے اور صنعتوں کی بندش روکنے کے لیے 28 اگست کو کراچی اور سندھ سمیت ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ یہ ہڑتال تاجروں کی قیادت کے لیے نہیں کراچی اور پاکستان کے تاجر اپنے کاروبار کو بچانے کے لیے کررہے ہیں، آئی پی پیز کے معاہدے منسوخ نہ ہوئے تو اگلے مرحلے میں دو روزہ یا غیرمعینہ مدت کی ہڑتال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال مہنگی بجلی، آئی پی پیز کے چالیس چوروں کے خلاف 2800 ارب روپے کی ادائیگیوں اور بجلی پر 13 ٹیکسوں کے خلاف ہے قوم کا کوئی فرد اتنی مہنگی بجلی کا بل ادا نہیں کرسکتا تاجر اپنے اثاثہ فروخت کرکے بل ادا کررہے ہیں صنعتیں بند ہورہی ہیں بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی متوقع

تیل کی قیمتوں میں 15 ستمبر سے 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان اسلام…

9 mins ago

ٹیلی گرام صارفین ہوجائیں ہوشیار،پالیسی میں بڑا بدلاؤ

لاہور(قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں استعال ہونےوالا میسنجنگ ایپ ٹیلی گرام کے استعمال کرنے والوں کیلئے…

24 mins ago

ٹیوٹا نے کرولا کراس کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

انڈس موٹرز نے کرولا کراس کی قیمت میں 8 سے 9 لاکھ روپے کمی کر…

26 mins ago

سینیٹ اجلاس : معطلی کے باوجود فلک ناز کی ایوان آمد، حکومتی سینیٹرز کا واک آوٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ (ایوان بالا) کے اجلاس میں کوئی مثبت کارروائی نہ ہوسکی، وزراء…

26 mins ago

قاضی فائز عیسیٰ توسیع لینے سے منع کردیں تو بہت کچھ واضح ہو جائے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے…

30 mins ago

’ سسٹم کیساتھ لڑائی سے مسائل حل نہیں ہوتے ‘، سپیکر کا گرفتار ارکان کے شکووں پر جواب

پارلیمان کے اندر ہمارے ساتھ اس طرح کا سلوک کیاگیا ، کیا ہم دہشتگرد تھے؟…

42 mins ago