کپتانی کے کئی امید وار ہوں تو ایسا ہی ہوتا ہے، قومی ٹیم کی شکست پر سلمان بٹ کا تبصرہ

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا پازیٹو فریم آف مائنڈ نہیں،کئی کپتانی کے امیدوار ہوں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ یہاں کسی کو اپنے رول کا نہیں پتہ، غیر مستحکم صورتحال ہے، ہماری پراڈکٹ کرکٹ خراب ہو چکی ہے، ہاکی کا حال آپ کے سامنے ہے۔

سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش نے پاکستان ٹیم کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا ہے، پچ ریڈ کرنے سے لےکر سلیکشن تک ہم نے بہت غلطیاں کیں، بنگلا دیش کے فاسٹ بولروں کی اوسط سپیڈ ہم سے اچھی رہی جو حیران کن ہے، پاکستان کی سلیکشن اور ڈیکلریشن سب کے سامنے ہے، ہم 4 گھنٹے بیٹنگ نہیں کر سکے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہم زوال کی طرف جا رہے ہیں، کپتانی کے شعبے میں بھی کمی نظر آرہی ہے، سب کو علم ہے جس طرح کا موسم ہے پچ میں نمی رہ نہیں سکتی، ہمارے فاسٹ بولرز کو لمبی کرکٹ کی عادت نہیں ہے، اگر پہلے روز وقت ضائع نہ ہوتا تو میچ 4 دن میں ختم ہو جاتا، چاہیے کم بیک کریں یا نہ کریں جو ہونا تھا ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم یہاں نیٹس اچھا کر رہے تھے، اب ان کے ایڈوائزر نے انہیں بتانا ہے کہ انہوں نےکہاں غلطی کی ہے۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی متوقع

تیل کی قیمتوں میں 15 ستمبر سے 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان اسلام…

13 mins ago

ٹیلی گرام صارفین ہوجائیں ہوشیار،پالیسی میں بڑا بدلاؤ

لاہور(قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں استعال ہونےوالا میسنجنگ ایپ ٹیلی گرام کے استعمال کرنے والوں کیلئے…

28 mins ago

ٹیوٹا نے کرولا کراس کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

انڈس موٹرز نے کرولا کراس کی قیمت میں 8 سے 9 لاکھ روپے کمی کر…

30 mins ago

سینیٹ اجلاس : معطلی کے باوجود فلک ناز کی ایوان آمد، حکومتی سینیٹرز کا واک آوٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ (ایوان بالا) کے اجلاس میں کوئی مثبت کارروائی نہ ہوسکی، وزراء…

31 mins ago

قاضی فائز عیسیٰ توسیع لینے سے منع کردیں تو بہت کچھ واضح ہو جائے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے…

34 mins ago

’ سسٹم کیساتھ لڑائی سے مسائل حل نہیں ہوتے ‘، سپیکر کا گرفتار ارکان کے شکووں پر جواب

پارلیمان کے اندر ہمارے ساتھ اس طرح کا سلوک کیاگیا ، کیا ہم دہشتگرد تھے؟…

46 mins ago