404 Error

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی نے پاکستان آکر کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

کنبرا (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی کلدیپ یادیو نےپاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی .

آسٹریلیا میں گفتگو کرتے ہوئے کلدیپ کا کہنا تھاکہ ہم کرکٹرہیں جہاں بھیجا جائے گا، کرکٹ کھیلیں گے .

انہوں نے کہا کہ پہلے کبھی پاکستان نہیں گیا اس لیے پرجوش ہوں گا، پاکستانی اچھے ہیں جب بھی موقع ملےگا وہاں جا کرکھیلیں گے .

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جو فروری مارچ 2025 میں پاکستان کے تین شہروں میں شیڈول ہے، بھارتی ٹیم کی پاکستان آنے کا معاملہ فی الحال یقینی نہیں ہے لیکن بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی .

. .

متعلقہ خبریں