حکومت چینی 89 روپے کی قیمت پر فروخت کروانے میں ناکام، فی کلو قیمت 115 روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چینی کی 89 روپے 75 پیسے فی کلو پر فروخت کے حکومتی دعوے ہوا ہوگئے . ادارہ شماریات کے مطابق کراچی والے سب سے مہنگی فی کلو چینی 115 روپے میں خرید رہے ہیں، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور کوئٹہ میں بھی چینی 110 روپے کلو، پشاور، بنوں، حیدرآباد اور بہاولپور والوں کو چینی 108روپے کلو مل رہی ہے .

حکومت نے 16جولائی2021 ء سے اب تک 3 بار چینی کی سرکاری قیمت مقرر کی، آخری بار 31 ستمبر کو ریٹیل قیمت89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کی گئی، مگر سرکاری نرخ سے مہنگی چینی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی . . .

متعلقہ خبریں