نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا معاملہ ، وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان گزشتہ رات طویل ملاقات، کیابات چیت ہوئی ؟حکومت نے تفصیلات قوم کے سامنے رکھ دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ رات کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی طویل نشست ہوئی، وزیراعظم اور آرمی چیف کے بہت قریبی تعلقات ہیں، کبھی بھی وزیراعظم آفس ایسا قدم نہیں اٹھائیگا جس سے فوج یا سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو . فواد چوہدری نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ کار اپنایا جائیگا، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلئے تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے .

یاد رہے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ بھی زیر بحث آیا . ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیو فاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا . ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے . وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہوگا . . .

متعلقہ خبریں