نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا معاملہ ، وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان گزشتہ رات طویل ملاقات، کیابات چیت ہوئی ؟حکومت نے تفصیلات قوم کے سامنے رکھ دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ رات کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی طویل نشست ہوئی، وزیراعظم اور آرمی چیف کے بہت قریبی تعلقات ہیں، کبھی بھی وزیراعظم آفس ایسا قدم نہیں اٹھائیگا جس سے فوج یا سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو۔فواد چوہدری نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ کار اپنایا جائیگا، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلئے تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔یاد رہے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیو فاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہوگا۔

Recent Posts

واشک،گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

واشک(قدرت روزنامہ)واشک کور گی کے ایریا میں بیک گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جان…

7 mins ago

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

13 mins ago

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

19 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

29 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

35 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

51 mins ago