یوٹیلٹی اسٹور ملازمین کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظرڈی چوک سیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے خلاف ملازمین کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظراسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرز رکھ کر ڈی چوک سیل کر دیا .

واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے اسٹورز کی ممکنہ بندش کے خلاف آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے .

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سکریٹری وزارت صنعت و پیداوار نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت ملک میں تمام یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے پر غور کر رہی ہے .

بعدازاں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اصرار کیا تھا کہ حکومت کارپوریشن کی تنظیم نو کا منصوبہ بنا رہی ہے .

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ملک بھر میں 4,000 سے زیادہ اسٹورز چلا رہی ہے جن کا مقصد عوام کو کم نرخوں پر بنیادی اشیاء فراہم کرتا ہے . یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ان وزارتوں اور محکموں کی فہرست میں شامل ہے جن کی حکومت نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے .

یاد رہے کہ رواں سال جون میں قومی اسمبلی کے دوران میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت 24 ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے جن میں قومی ایئر لائن پی آئی اے، روزویلٹ ہوٹل، فرسٹ وومن بینک، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور دیگر شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں