اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت مزید 3 افسران کا تبادلہ کر دیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت مزید 3 افسران کو تبدیل کر دیا گیا .

اڈیالہ سنٹرل جیل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب احمد کو تبدیل کر کے سیکیورٹی افسر پنجاب پرزن اسٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال مقرر کر دیا گیا ہے .

آفتاب احمد کو سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی جگہ تعینات کیا گیا تھا اور انہیں بانی پی ٹی آئی کو بیرک سے لانے لے جانے کی ڈیوٹی دی گئی تھی .

آفتاب احمد ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم کے تبادلہ کے بعد 25 جون کو اڈیالہ جیل میں تعینات ہوئے تھے .

لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ثمرہ جبین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل افس بہاولپور لگا دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال اسلم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے .

تبدیل کئے گئے تینوں افسران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نگرانی اور انہیں جیل میں قائم عدالت میں لانے کی ڈیوٹی پر تعینات تھے .

ثمرہ جبین کو یکم اگست کو اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی سیکیورٹی سپر ویژن پر تعینات کیا گیا تھا جبکہ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ مظہر اقبال اسلم اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں ڈیوٹی پر تعینات تھے .

محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے .

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیا گیا تھا اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی تفتیش کی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں