اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت مزید 3 افسران کا تبادلہ کر دیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت مزید 3 افسران کو تبدیل کر دیا گیا ۔

اڈیالہ سنٹرل جیل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب احمد کو تبدیل کر کے سیکیورٹی افسر پنجاب پرزن اسٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال مقرر کر دیا گیا ہے۔

آفتاب احمد کو سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی جگہ تعینات کیا گیا تھا اور انہیں بانی پی ٹی آئی کو بیرک سے لانے لے جانے کی ڈیوٹی دی گئی تھی ۔

آفتاب احمد ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم کے تبادلہ کے بعد 25 جون کو اڈیالہ جیل میں تعینات ہوئے تھے ۔

لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ثمرہ جبین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل افس بہاولپور لگا دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال اسلم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے ۔

تبدیل کئے گئے تینوں افسران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نگرانی اور انہیں جیل میں قائم عدالت میں لانے کی ڈیوٹی پر تعینات تھے ۔

ثمرہ جبین کو یکم اگست کو اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی سیکیورٹی سپر ویژن پر تعینات کیا گیا تھا جبکہ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ مظہر اقبال اسلم اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں ڈیوٹی پر تعینات تھے ۔

محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیا گیا تھا اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی تفتیش کی گئی تھی ۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

2 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

2 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

3 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

3 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

3 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

3 hours ago