شاہین آفریدی نے نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ تصویر کے ساتھ اہلیہ کیلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نوزائیدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی اہلیہ انشا آفریدی کے لیے خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت 24 اگست کو ہوئی، شاہین نے انسٹاگرام پر پیر کو اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی طویل کیپشن لکھا۔

فاسٹ بولر نے کہا ‘اس لمحے نے ہر چیز تبدیل کردی، میرا دل بے حد خوش اور مکمل ہے اور میری زندگی بہتر ہوگئی ہے۔ 24 اگست 2024 کی تاریخ ہمیشہ ہمارے لیے خاص رہے گی’۔انہوں نے لکھا کہ ‘میرے بیٹے عالیار آفریدی کو اس دنیا میں خوش آمدید’۔

 

کرکٹر نے اہلیہ انشا کے لیے لکھا ‘میں ہمیشہ اپنی اہلیہ کا شکر گزار رہوں گا کہ ان تمام تکالیف کے لیے جو اسے برداشت کرنا پڑا، وہ ہمارے چھوٹے خاندان کی سپورٹ سسٹم ہے’۔شاہین نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے یہ نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

واضح رہے شاہین آفریدی بیٹے کی پیدائش کے بعد گزشتہ رات کراچی چلے گئے تھے، وہ کل اسلام آباد پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے، قومی ٹیم کا کل آپشنل ٹریننگ سیشن شیڈول ہے۔یاد رہے کہ شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago