بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے: وفاقی وزیر توانائی

ملتان (قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے۔
ملتان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے، اسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہئے۔اویس لغاری نے کہا کہ کوشش ہے کہ بجلی چوری سے ہونے والا نقصان گزشتہ سال سے کم ہو، بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کم کرنے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، بجلی صارفین کو سہولیتیں دینے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، پاور سیکٹرکو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریلیف کو عام آدمی تک پہنچایاجائےگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، 45 ارب کا ریلیف ہرصارف تک پہنچایا جائے گا۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کیپسٹی پیمنٹ روپے کی قدر کم ہونے سے دگنی ہوگئی، ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حدتک کم ہوجائیں گی۔وفاقی وزیر توانانی نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں سندھ اور بلوچستان کی کمپنیز کا دورہ ہوگا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

2 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

2 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

3 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

3 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

3 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

3 hours ago