اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کی سائبر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیلی کام آپریٹرز کا سائبر سیکیورٹی آڈٹ شروع کردیا گیا۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق عالمی معیار کی کمپنیوں سے کرائے جانے والے سائبر سیکیورٹی آڈٹ کا حتمی جائزہ پی ٹی اے لے گا، ٹیلی کام آپریٹرز کی سائبر سکیورٹی کا تمام تکنیکی پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے پی ٹی اے کے سائبر سکیورٹی فریم ورک پر عمل درآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔سائبر سکیورٹی فریم ورک کے تحت یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ فائر وال لگی ہے یا نہیں۔
پی ٹی اے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کے اسٹاف کی سکیورٹی کلیئرنس بھی دیکھی جائے گی، ٹیلی کام آپریٹرز سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہ ہونے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…