اقرار الحسن ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا ساتھ دینے اور ‘بہن کہنے پر شرمندہ، معافی مانگ لی
. اقرار الحسن عائشہ اکرم کی حقیقت سامنے آنے کے بعدجذباتی ہو گئے ان کا کہنا تھا کہ بطور صحافی میرا کام تھا واقعہ کو رپورٹ کرنا اور ہم نے پوری ذمہ داری کیساتھ واقعہ رپورٹ کیا ، واقعہ کے بعد ہم لوگ متاثرہ عائشہ کے پاس گئے تھے اور میں انہیں کہا تھا کہ اس معاملے میں آپ کا بھائی اقرار الحسن آپ کیساتھ کھڑا ہے آپ بالکل کسی چیز کی فکر نہ کریں میں نے اس کے سر پر ہاتھ رکھا لیکن اس نے اپنے بھائی کو ذلیل کروا دیا . میں عائشہ سےیہ کہتا ہوں آپ کو میرے لفظوں کا مان رکھنا چاہیے تھا کہ میں آپ کو اپنی بہن بولا تھا اگر آپ کو پیسے چاہیے تھے تو آپ مجھ سے مانگ لیتی . دوسری جانب ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ٹک ٹاکر علی شاہ کیخلاف تھانہ شاہدرہ ٹائو ن میں درخواست دے دی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں بیرون ممالک کے نمبروں سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کی ریکارڈنگ بھی انکے پاس ہے اور انہیں شک ہے کہ علی شاہ نامی ٹک ٹاکر انہیں دھمکیاں دے رہا ہے . عائشہ نے تھانہ شاہدرہ ٹائون میں ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف درخواست دی . تھانہ شاہدرہ کے فرنٹ ڈیسک پر درخواست جمع کروائی جس پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی . . .