اقرار الحسن ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا ساتھ دینے اور ‘بہن کہنے پر شرمندہ، معافی مانگ لی

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن ،عائشہ اکرم کو بہن کہنے پر شرمندہ ، قوم سے معافی مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں انشاء اللہ آخر ی دم تک پاکستان کے مسائل کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا ، پاکستان کو میرے جیسے کسی اور بندے کی اوقات نہیں ہے کہ اس کو بدنام کر سکے ، میرا کام ہے کہ واقعہ کو رپورٹ کرنا اور میں نے دیانت داری کیساتھ عائشہ اکرم کے واقعے کو رپورٹ کیا لیکن حواس ، لالچ ۔۔اقرار

الحسن عائشہ اکرم کی حقیقت سامنے آنے کے بعدجذباتی ہو گئے ان کا کہنا تھا کہ بطور صحافی میرا کام تھا واقعہ کو رپورٹ کرنا اور ہم نے پوری ذمہ داری کیساتھ واقعہ رپورٹ کیا ، واقعہ کے بعد ہم لوگ متاثرہ عائشہ کے پاس گئے تھے اور میں انہیں کہا تھا کہ اس معاملے میں آپ کا بھائی اقرار الحسن آپ کیساتھ کھڑا ہے آپ بالکل کسی چیز کی فکر نہ کریں میں نے اس کے سر پر ہاتھ رکھا لیکن اس نے اپنے بھائی کو ذلیل کروا دیا ۔ میں عائشہ سےیہ کہتا ہوں آپ کو میرے لفظوں کا مان رکھنا چاہیے تھا کہ میں آپ کو اپنی بہن بولا تھا اگر آپ کو پیسے چاہیے تھے تو آپ مجھ سے مانگ لیتی۔ دوسری جانب ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ٹک ٹاکر علی شاہ کیخلاف تھانہ شاہدرہ ٹائو ن میں درخواست دے دی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں بیرون ممالک کے نمبروں سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کی ریکارڈنگ بھی انکے پاس ہے اور انہیں شک ہے کہ علی شاہ نامی ٹک ٹاکر انہیں دھمکیاں دے رہا ہے ۔عائشہ نے تھانہ شاہدرہ ٹائون میں ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف درخواست دی۔ تھانہ شاہدرہ کے فرنٹ ڈیسک پر درخواست جمع کروائی جس پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

1 min ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

6 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

22 mins ago

جھل مگسی، دو گروپوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں…

27 mins ago

وندر سے ایک شخص لاپتہ

لسبیلہ(قدرت روزنامہ)لسبیلہ کے شہر وندر سے ایک شخص کو لاپتہ کر دیا گیا، اس حوالے…

33 mins ago

جعفرآباد،محبت شاخ میں مسلح افراد کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

جعفرآباد(قدرت روزنامہ)جعفرآبادکے علاقے محبت شاخ میں مسلح افرادکی فائرنگباپ بیٹا جاں بحق۔ملزمان فرارپولیس نے لاشوں…

40 mins ago