کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام نے پاکستانی حکام کو ان کے والد کے بارے میں اس وقت مطلع کیا جب وہ پہاڑوں میں تھے، کیونکہ وہ رابطے کے لیے امریکی سیٹلائٹ فون استعمال کر رہے تھے۔اس بات نوابزادہ جمیل بگٹی نے اتوار کو اکبر بگٹی کی 18ویں برسی کے موقع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں واقع بگٹی بولک میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حکام کی معلومات کی بنیاد پر پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران ان کے والد شہیدہوئے۔جمیل بگٹی کہا کہ “بلوچ عوام کے حقوق کیلئے ان کے والد کی طرف سے شروع کی گئی تحریک پروان چڑھی ہے، جو بلوچستان کے بلوچ عوام کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ میں بھی پھیل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی کے جانب سے بلوچ عوام کی حقوق کیلئے تحریک کا آغازآج پروان چڑ رہا ہے ۔ نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا،پارلیمانی پالیسیوں پر عمل پیراسیاسی جماعتوں میں کوئی قیادت نہیں ہے، لیکن میں نواب بگٹی کے مشن کو آگے بڑھتا ہوا دیکھ رہا ہوں، بلوچستان کی بیٹیاں اب اس تحریک کو مضبوط کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…
ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…