قائمہ کمیٹی نے افسران کو الاٹ کی گئی گاڑیوں کی فہرست اور تفصیلات مانگ لیں


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قائمہ کمیٹی برائے ایس اینڈ جی اے ڈی و قانون کے چیئرمین سید ظفر علی آغا کی زیر صدارت پیر کو دونوں محکموں کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔ ممبران میر جہانزیب مینگل اور شاہدہ روف نے شرکت کی۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ساتھ پہلے اجلاس میں محکمے نے کمیٹی کو محکمے کی کام ،کردار اور کارکردگی کے بارے بریفنگ دی، رکن شاہدہ روف نے پارلیمانی سیکرٹری کے کردار کے بارے میں استفسار کیا محکمہ نے واضح کیا کہ پارلیمانی سیکرٹری وزیراعلی کی معاونت کرتے ہیں اور وزیراعلی کی غیر موجودگی میں اسمبلی میں سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ کی جانب سے درپیش چیلنجوں کو اجاگر کیاگیاکہ بھرتی میں تاخیر کی وجہ سے بی پی ایس 1 سے 15 تک 35% خالی آسامیاں۔ ڈپٹی کمشنر کے عہدوں کے لیے افسران زیادہ کوشش کرتے ہیں ،پی اے ایس افسران کی کمی، خاص طور پر بی پی ایس 19 اور اس سے اوپر میں کمی کا سامنا ہے،بار بار ٹرانسفر پوسٹنگ اچھی طرز حکمرانی کو متاثر کرتی ہے اسی طرح گاڑیوں کی دیکھ بھال، الاٹمنٹ، اور ریکوری کے مسائل ہیں ،موجودہ عمارت میں ناکافی جگہ اور افسران کے لیے رہائش کی سہولت کا فقدان ہے جبکہ ریکارڈ رکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی بھی میسر نہیں ہے ،کمیٹی نے وزیراعلی سے بریفنگ کی درخواست کی اور اجلاس میں مدعو کرنے کو کہا۔ ممبران نے محکمے سے اپنی ذاتی شکایات اور مسائل کو اسمبلی فلور پر اٹھانے کا وعدہ کرتے ہوئے انہیں شیئر کرنے کو بھی کہا مزید برآں، کمیٹی نے افسران کو الاٹ کی گئی گاڑیوں کی فہرست اور اسسٹنٹ کمشنرز کی پوسٹنگ کی تفصیلات مانگیں۔

Recent Posts

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

21 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

25 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

38 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

44 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

51 mins ago

آئی پی پیز کو ٹیرف دینے میں ٹیکنالوجی اسٹڈی کی گئی نہ کوئی ٹیسٹ ، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

پانچ آئی پی پیز کا معاہدہ ختم، 18 سے بات چیت جاری ہے، اس کے…

53 mins ago