چیف جسٹس ملاقات میں خود کہہ چکے توسیع نہیں چاہتے، انکے بعد جسٹس منصور چیف جسٹس بنیں گے: وزیرقانون


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ چیف جسٹس کے بعد جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس بنیں گے، آئینی راستہ یہی ہے اور کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے حکومت کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل تھی مگر اس نے تب بھی عدلیہ سے متعلق کوئی ترمیم منظور نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس مجھ سے ملاقات میں خود کہہ چکے ہیں وہ توسیع نہِیں چاہتے۔
ان کا کہنا تھاکہ حکومت جو بھی قانون سازی کرتی ہے حلیف جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشورے کے بعد کرتی ہے، ججز منتخب کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات میں اضافے پر بات ہو سکتی ہے۔
وزیرقانون کا کہنا تھاکہ موجودہ چیف جسٹس کے بعد جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس بنیں گے، آئینی راستہ یہی ہے اور کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
انہوں نے مزید بتایاکہ جسٹس منصورعلی شاہ نے آئینی پیکج پر مشاورت کے دوران کہا تھا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، پارلیمنٹ جو بھی کرے گی اگر وہ آئین و قانون کے دائرہ اختیار میں ہوا تو ہم سے پوچھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Recent Posts

’عمران خان کی نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی بات ہورہی ہے‘، مفتی مینک کی ویڈیو نے سب کو پریشان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا سے عالمی شہرت پانے والے مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک…

8 mins ago

شادی کی خواہشمند لڑکیوں کو اسما عباس نے کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ زندگی میں کوئی بھی…

16 mins ago

پاکستان ریلوے ایپ مسافروں کے لیے افراتفری کا باعث کیسے بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے کے موسم سرما کے ٹائم ٹیبل میں حالیہ تبدیلی نے…

27 mins ago

ایم جی موٹرز کی 100ویں سالگرہ، الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر کمپنی نے…

35 mins ago

‘ہم ن لیگ والوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں،’شیر افضل مروت نے یہ کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا…

49 mins ago

کراچی: بیوی اور ہونے والے بچے کے قتل میں ملوث شخص گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں پولیس نے گزشتہ ماہ اپنی حاملہ بیوی کو قتل کرنے والے…

58 mins ago