ملک دشمنوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، دہشتگردی کو ختم کرنے کا وقت آپہنچا، وزیراعظم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں، ملک دشمنوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی، دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اس دہشت گردی کو ختم کرنے کا وقت آپہنچا، دہشت گرد پاکستان اور چین میں فاصلے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے دہشت گردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ چند دنوں میں دہشت گردی کے اندوہناک واقعات ہوئے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں نے بے گناہ پاکستانیوں کو نشانہ بنایا، بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں بلوچستان میں 50 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شہید ہوئے، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کےحالیہ واقعات کوروکنا ضروری ہے، دہشت گردوں کے خلاف بہت مؤثر آپریشن کیے گئے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے، ملک دشمنوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی، دشمن قوتیں چین اور پاکستان کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتی ہیں، دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، دہشت گردی کو ختم کرنے کا وقت آپہنچا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے، دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کرکے دم لیں گے، پاک فوج اور قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے یکسو ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کسی کمزوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دہشت گردوں کو کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغانستان سے آپریٹ کرتے ہیں، پاکستان کی طرف سے افغانستان کو اس سلسلے میں نہ صرف آگاہ کیا گیا بلکہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں بھی کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقصد پاکستان میں ترقی کے سفر کو روکنا ہے، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کےعفریت کو ختم کریں گے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان میں خلفشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، دشمنوں کو پہچان کر ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا، آئین پاکستان پر یقین کرنے والوں کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، جلد بلوچستان کا دورہ کر کے جامع بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

2 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

28 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago