نشان جو بھی ملے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ضرور حصہ لیں گے، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جو بھی انتخابی نشان ملا، وہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔
الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، لوگ عمران خان کے نظریے کے ساتھ ہیں، عمران خان کسی نشان کے محتاج نہیں۔
انٹراپارٹی کیس سے متعلق گفگتو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے الیکشن کمیشن سے آج استدعا کی ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پر جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ آجائے تب تک کیس کی سماعت ملتوی کی جائے، امید ہے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ اپنا آرڈر مزید واضح کردے گی، ہمیں سرٹیفیکیٹ بھی ملے گا اور ہمارے ارکین کا نوٹیفیکیشن بھی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ نے تسلیم کیا تھا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے، 39 پی ٹی آئی ارکان کے سرٹیفیکیٹس پر بطور چیئرمین میں نے دستخط کیے تھے، یہ سرٹفیکیٹ باقی ارکان کے لیے بھی تھا، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اگر کسی پارٹی کے انتخابات نہ ہوئے ہوں تو الیکشن کمیشن اس معاملے کو دیکھے، اگر الیکشن ہوئے ہوں تو پھر الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں ہے کہ وہ سیاسی جماعت کے الیکشن پر اعتراض کرے یا اسے سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے انکار کرے
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ ہمیں بھیجے گئے نوٹس میں الیکشن کمیشن نے آرگنائزیشنل اسٹرکچر سے متعلق قانونی سوالات پوچھے تھے جن کا سپریم کورٹ نے خود جواب دیا ہے، جہاں تک پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن منعقد کرانے کا تعلق ہے، اس بارے میں نہ الیکشن کمیشن نے کچھ پوچھا اور نہ ہی کسی اور نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن نہیں ہوئے، اس حوالے سے ہم 1300 سے زائد صفحات پر مبنی دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکے ہیں، ہم نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اس کے پاس کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں اپنے 40 اراکین قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے 107 اراکین، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 91 اراکین صوبائی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے 9 اراکین صوبائی اسمبلی کی کنفرمیشن فائل کی کرچکی ہے۔

Recent Posts

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

18 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

1 hour ago