’کیا یہ درفشاں ہیں؟‘، اداکارہ کی پرانی تصاویر پر نئی بحث چھڑ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم جو آج کل اپنے سپر ہٹ ڈراموں کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید شہرت حاصل کررہی ہیں، ان کی ایک مبیّنہ پرانی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ یہ تصویر ایک تقریب کی ہے جس میں انہوں نے فینسی ڈریس پہنا ہوا ہے اور ماتھے پر ٹیکہ لگایا ہوا ہے۔
پرانی تصویر میں درفشاں کے چہرے کی رنگت سانولی اور خدوخال کافی مختلف دکھائی دے رہے ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیرت میں مبتلا ہیں کہ خوبصورت نظر آنے والی درفشاں ماضی میں کتنی مختلف تھیں اور کیا ان کی خوبصورتی بھی مصنوعی ہے۔
صارفین کی جانب سے درفشاں کی مبینہ تصویر پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں کوئی ان پر تنقید کرتا نظر آیا تو کسی نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے وقت کے ساتھ سب تبدیل ہوجاتا ہے۔
ایک صارف نے درفشاں کی تصویر کو دیکھتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ درفشاں ہی ہیں تو کسی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ درفشاں ہو ہی نہیں سکتی۔
ایک صارف نے درفشاں کے حق میں لکھا کہ ہم سب نو عمری میں ایسے ہی ہوتے ہیں، صارف کا کہنا تھا کہ سب اپنی پرانی تصاویر نکالیں تو وہ بھی ایسے ہی نظر آئیں گے یہاں تک کہ شناختی کارڈ پر بھی عجیب فوٹو ہوتی ہے۔
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پیسہ ہو تو کیا نہیں ہوسکتا، جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہیں لگتا ہے کہ یہ اداکارہ درفشاں نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔
واضح رہے درفشاں سلیم کا ڈرامہ ’عشق مرشد‘ مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور اس کے علاوہ اداکار فیصل قریشی کے ساتھ کیا گیا ڈراما ’خئی‘ بھی ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

39 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

1 hour ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 hour ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

1 hour ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago