پنجاب میں انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم منظور؛ بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ نے انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم منظور کرلی، بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے بھکاری مافیا چیفس کے گرد شکنجہ سخت کردیا، پنجاب کابینہ نے The Punjab Vagrancy Ordinance 1958 میں اہم ترامیم منظور کرلیں جس کے تحت بھیک منگوانے والے مافیا چیفس کی سزاؤں میں اضافہ کردیا گیا۔
ترامیم کے تحت کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے مافیا چیف کو 3 سال قید اور 1 لاکھ سے 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔ ایک سے زائد افراد سے بھیک منگوانے والے کو 3 سے 5 سے سال قید اور 3 سے 5 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔
بچوں سے بھیک منگوانے والے مافیا چیف کو 5 سے 7 سال قید اور 5 لاکھ سے 7 لاکھ جرمانہ ہوگا جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 1 سال قید کی سزا ہوگی۔ کسی بچے یا بڑے کو جبری معذور کر کے بھیک منگوانے والے کو 7 سے 10 سال قید اور 10 لاکھ سے 20 لاکھ جرمانہ ہوگا جرمانے کی عدم ادائیگی پر مافیا لیڈر کو مذید 2 سال قید کی سزا ہوگی۔
ایک بار سزا پانے والا شخص اگر جرم دہرائے گا تو آرڈی ننس میں دی گئی سزا سے دگنی سزا اور جرمانہ ہوگا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے مافیا چیفس کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، سزاؤں اور جرمانے میں کئی گنا اضافہ بھکاری مافیا کی حوصلہ شکنی کرے گا۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

55 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

2 hours ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago