سندھ پولیس کے کتنے اہلکار حاضر و ریٹائرڈافسران کیساتھ ڈیوٹی پر مامور ہیں ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ پولیس کے کتنے اہلکار حاضر و ریٹائرڈافسران کیساتھ ڈیوٹی پر مامور ہیں ۔۔؟ اس بارے میں ایسی تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں ۔
“جنگ ” کے مطابق سندھ میں پولیس کی 2500 سے زائد نفری پولیس افسران کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور ہے،383 پولیس اہلکار ریٹائرڈ افسران کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016 کے تحت سندھ پولیس سے سوالات پوچھے گئے تھے جن کے جواب 4 اضلاع کی پولیس کی جانب سے نہیں دیئے گئے ۔پولیس کی جانب سے فراہم کردہ جوابات کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی ٹو کے 1437 پولیس اہلکار موجودہ اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات ہیں جن میں 1064 اہلکار موجودہ افسران اور 373 ریٹائرڈ پولیس افسران کے ساتھ تعینات ہیں۔ان افسران میں آئی جی سندھ سے انسپکٹر لیول کے افسران شامل ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق سیکیورٹی ٹو کے 71 پولیس اہلکار آئی جی سندھ،102 اہلکار ایڈیشنل آئی جیز، 334 اہلکار ڈی آئی جیز، 361 اہلکار ایس ایس پیز، 136 اہلکار ایس پیز ،44 اہلکار ڈی ایس پیز اور 16 اہلکار انسپکٹرز کے ساتھ تعینات ہیں۔ریکارڈ کے مطابق سندھ کے ریٹائرڈ آئی جیز کے ساتھ 103، ریٹائرڈ ایڈیشنل آئی جیز کے ساتھ 127، ریٹائرڈ ڈی آئی جیز کے ساتھ 39، ریٹائرڈ ایس ایس پیز کے ساتھ 20، ریٹائرڈ ایس پیز کے ساتھ 80 اور ریٹائرڈ ڈی ایس پیز کے ساتھ 4 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔سپیشل سیکورٹی یونٹ ( ایس ایس یو ) 105 پولیس اہلکار موجودہ اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

Recent Posts

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

5 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

20 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

28 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

35 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

41 mins ago

فوجی سربراہان کی ملازمت میں توسیع سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر ہچکچا گئے، عمر ایوب کا سخت جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر فوجی سربراہان…

48 mins ago