ان پر افسوس ہوتا ہے جنہیں اردو نہیں آتی اور اس پر فخر بھی کرتے ہیں: حنا خواجہ بیات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ و میزبان حنا خواجہ بیات نے اردو زبان سے ناواقفیت پر فخر اور برطانوی اور امریکی لہجہ اپنانے والوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ برطانوی اور امریکی زبان سیکھنے سے پہلے اردو سے واقف ہونا ضروری ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کے کمنٹ کا ایک اسکرین شاٹ خوب وائرل ہو رہا ہے۔
وائرل اسکرین شاٹ میں اداکارہ نے ایسے پاکستانیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جو اپنی زبان اردو سے واقف نہیں ہیں اور اس بات پر فخر بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کوئی بھی لب و لہجہ اپنا لیں چاہے برطانوی یا امریکی وہ نقلی ہی دکھائی دے گا، ہر ایک کو اپنی گرومنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے اپنی قواعد پر کام کریں، پھر نئے الفاظ کا ذخیرہ جمع کریں، پھر لب و لہجہ اپنائیں۔
حنا بیات کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ باآسانی لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں اردو نہیں آتی اور اس پر فخر بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ جب اپنی زبان اور ثقافت کا چھوڑ دیں گے تو اپ اپنی شناخت خود کھودیں گے، غیروں کی زبان سیکھنے سے پہلے اپنی زبان سے واقف ہونا ضروری ہے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

37 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

45 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

54 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago