اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی، وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل مہیا کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کرائی گئی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد اور آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب اور ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کی مد میں ایف سی بلوچستان کے لیے ایک ارب 95 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جنگ جاری رہے گی، چند ماہ میں دہشتگردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغانستان سے کارروائیاں کرتے ہیں، دہشتگردی کو ختم کرنے کا اب وقت آن پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور کرک میں بھی دہشتگردوں نے شہریوں کو شہید کیا، بے گناہ شہریوں کو گاڑیوں سے اتار کر شہید کیا۔ شہریوں کو قتل کرکے دہشتگردوں کے مذموم مقاصد پورے نہیں ہوسکیں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کا مقصد سی پیک منصوبے کو متاثر کرنا اور پاک چین تعلقات خراب کرنا ہے۔ آرمی چیف اور افواج پاکستان کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عزم پختہ ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…