ریکوڈک میں سعودی عرب کی 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے متوقع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے ہونے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 65 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری، 15 کروڑ ڈالر گرانٹ چاغی میں ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ ہو گی، معاہدہ طے ہونا آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کیلئے معاون ثابت ہو گا، سعودی سرمایہ کاری اور قرض رول اوور کے بعد چین بھی قرض رول اوور کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزارت توانائی حکام آج وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، وزیراعظم کو بریفنگ کے بعد حتمی منظوری کیلئے آئندہ وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش ہو گا۔
سعودی عرب سے سرمایہ کاری لانے میں ایس آئی ایف سی نے کردار ادا کیا، ایس آئی ایف سی نے سعودی عرب سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ریکوڈک میں سعودی سرمایہ کاری کیلئے 90 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا۔ سعودی عرب ریکوڈک کے ایکسپلوریشن لیز بلاک 6 اور بلاک 8 میں بھی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب سے ریکوڈک میں مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 10 ارب ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل سہولت کو بھی دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے، ادھار تیل کی سہولت دوبارہ شروع ہونے سے سعودیہ سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر آئیں گے، جس سے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کور کیا جا سکے گا۔
واضح رہے کہ سعودی اور پاکستان کے درمیان مؤخر ادائیگیوں پر تیل سہولت دسمبر 2023 تک جاری رہی تھی۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

6 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

18 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

24 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

27 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago