آپریشن کے دوران فتنہ خوارج کے 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 4 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کےعلاقے تیراہ میں اگست میں جاری خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیے، آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ خوارج کے 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں، آپریشنزفتنہ الخوارج ، نام نہاد لشکراسلام اورجماعت الحرارکیخلاف کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں خارجہ سرغنہ ابوذرعرف صدام بھی مارا گیا، فتنہ الخواج کیخلاف آپریشنزمیں سیکیورٹی فورسزکونمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…