بجلی بل میں پی ٹی وی کی مد میں فیس وصولی کا معاملہ ٗ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت فواد چوہدری نے کہاہے کہ جلد پی ٹی وی کو پرافٹ والا ادارہ بنائینگے ،جلد بجلی کے بل میں پی ٹی وی کی مد میں لی جانے والی فیس ختم کردیں گے۔سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ جلد پی ٹی وی کو پرافٹ والا ادارہ بنائیں گے،کوشش ہے جلد بجلی کے بل میں پی ٹی وی کی مد میں لی جانے والی فیس ختم کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پی ٹی وی کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی

ہوم نیوزاور سپورٹس کو ایچ ڈی ک رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومتوں نے ناجائز بھرتیاں کیں،پاکستان ٹیلی ویژن میں اصلاحات لای جا رہی ہیں ۔دوسری جانب سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان وزارت داخلہ کے 14 میں سے 9 سوالات کے جواب نہیں دئیے گئے جس پر چیئر مین سینٹ نے متعلقہ وزیر سے رابطہ کا فیصلہ کرلیا ۔ بدھ کو سینیٹ میں سینیٹ وقفہ سوالات کے دور ان وزارت داخلہ کے 14 میں سے 9 سوالات کے جواب نہیں دئیے گئے جس پر چیئر مین سینٹ نے کہاکہ متعلقہ وفاقی وزیر سے بات کروں گا۔چیئر مین سینٹ نے کہاکہ تحریری سوالات کے جوابات کیوں نہیں آتے، اجلاس کے دوران میں منسٹریز کے متعلقہ افسران کو ایوان میں موجود ہوں اجلاس کے دور ان چیرمین سینٹ نے ایوان میں مختلف وزارتوں کے افسران کی غیر موجودگی کا سختی سے نوٹس لے لیا ،سینٹ اجلاس میں ایف بی آر کے افسر کے علاوہ کوئی افسر موجود نہیں۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ جن وزارتوں کے سوالات ہے، ان وزارت کے افسران کیوں موجود نہیں؟علی محمد خان صاحب آپ پارلیمانی امور کے وزیر ہے، افسران یہاں کیوں موجود نہیں۔ چیئر مین سینٹ نے رولنگ دی کہ آئندہ اجلاس میں سیکرٹریز یہاں موجود ہوں۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

7 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

7 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

8 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

8 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

8 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

8 hours ago