وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سکیورٹی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی .

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگرد حملے بزدلانہ کارروائیاں تھیں جن کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا،ہماری بہادر سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا .

وزیراعظم نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی . وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشتگردوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایات بھی جاری کی .

. .

متعلقہ خبریں