حکومت نے مہنگی پٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرنے کی کوششیں شروع کر دیں

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل اور ایل این جی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر تیل و گیس کی تلاش میں سرگرم مقامی کمپنیوں کو توانائی کی پیداوار میں اضافے کی ہدایات کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خام تیل و ایل این جی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد حکومت نے مقامی طور پر تیل،گیس اور ایل پی جی کی پیداوار میں اضافے کی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ در آمدات پر انحصار کم کرکے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے بلکہ توانائی کی ملکی ضروریات کے بڑے حصہ کو مقامی وسائل سے پورا کیا جاسکے ۔
ذرائع کے مطابق اس ضمن میں حکومت نے تیل و گیس تلاش کرنے والی مقامی کمپنیوں کو رواں مالی سال میں تیل،گیس اور ایل پی جی کی پیداوار میں اضافے کی ہدایات کی ہیں،بتایا جاتا ہے کہ مقامی کمپنیوں کو رواں مالی سال کے دوران دو کروڑ90 لاکھ بیرل خام تیل، 1.47 ٹریلین کیوبک فیٹ گیس اور 9 لاکھ 17 ہزار 717 ٹن ایل پی جی کی پیداوار حاصل کرنے کے اہداف دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال مقامی کمپنیوں نے دو کروڑ70لاکھ بیرل خام تیل، 1.27 ٹریلین کیوبک فیٹ گیس اور 7لاکھ64ہزار ٹ سے زائد ایل پی جی کی پیداوار حاصل کی تھی ۔رواں مالی سال اور مستقبل قریب میں ملک میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے مزید بجلی گھروں کی تنصیب بھی متوقع ہے ،اس وقت ملک میں کوئلہ کی پیداوار 38 لاکھ ٹن ہے جبکہ رواں مالی سال یہ پیداوار بڑھ کر 69 لاکھ ٹن تک پہنچنے کے امکانات ہیں،ملک میں اس وقت لگ بھگ5لاکھ ٹن ایل پی جی در آمد کی جارہی ہے جس کا حجم سال2021-22میں بڑھ کر 6لاکھ ٹن کے لگ بھگ پہنچنے کے امکانات ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

4 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

4 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

4 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

4 hours ago