اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی اور انہوں نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی اور مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والے حملے بزدلانہ کارروائیاں تھیں جن کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنادیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اور تخریب کاروں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایات کی۔قبل ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی تھی۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…