لاہور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے 12 سال مخالفت رہی، دنوں میں معاملات درست نہیں ہوسکتے۔ مولانا فضل الرحمان لاہور میں سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے۔ جے یو آئی سربراہ نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری شافع حسین سے ملاقات کی، ملک میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 5 سال پورے کرے گی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، تحریک انصاف سے بات چیت چل رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 12 سال ہماری مخالفت رہی، دنوں کے اندر معاملات درست نہیں ہوسکتے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے میرے پاس اس کی معلومات نہیں۔ ایک ایس ایچ او کی مار جیسے بیانات سے بلوچستان کے حالات مزید خراب ہوں گے۔ بلوچستان اور دیگر چھوٹے صوبوں میں وسائل کے مسائل کو دیکھنے کی ضرورت ہے، ہر صوبے کے وسائل پر مقامی لوگوں کا حق ہونا چاہیے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…