اسلام آباد میں کیش وین سے کروڑوں روپے لوٹ لیے گئے، سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیٹی کی بڑی واردات ہوئی ہے اور مسلح ڈاکوؤں نے بینک کی کیش وین سے کروڑوں روپے لوٹ لیے جبکہ مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو بھی قتل کردیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت کے فراش ٹاؤن میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نے بینک کی کیش وین کے عملے پر فائرنگ کی جس سے سکیورٹی گارڈ سلمان جاں بحق جبکہ دو گارڈ زخمی ہوگئے۔
اس کے بعد ڈاکوکیش وین سے دو بیگز میں موجود 3 کروڑ 68 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔
پولیس کو جائے واردات سے 10 خول ملےہیں، پولیس نے واقع کہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب دن دیہاڑے ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ ویڈیو میں ڈاکوؤں کو واردات کے دوران فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

1 min ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

8 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

14 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

39 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago