گھر میں چوری کیلئے داخل ہونیوالا چورکتاب پڑھنے میں مگن ہوگیا اور پکڑا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اٹلی میں ایک گھر میں واردات کے لیے گھسنے والا چور کتاب کے مطالعے میں غرق ہونے کی وجہ سے پکڑا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں داخل ہونے والے چور کو پکڑلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چور گھر میں داخل تو چوری کی نیت سے ہوا تھا لیکن ٹیبل پر پڑی ایک کتاب کو دیکھ کر رک گیا اور چوری کرنے کے بجائے کتاب کے مطالعے میں مصروف ہوگیا۔
چور کتاب کے مطالعے میں ایسا غرق ہوا کہ اسے آس پاس کا ہوش ہی نہیں رہا اور اس دوران گھر کا 71 سالہ مالک جاگ گیا اور وہ ایک اجنبی کو اپنے گھر میں کتاب پڑھتا دیکھ کر حیران رہ گیا، اس دوران چور کو بھی ہوش آگیا تاہم وہ بالکونی سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق 38 سالہ چور جس کتاب کا مطالعہ کر رہا تھا وہ یونان کی تاریخ سے متعلق تھی۔
مذکورہ خبر مقامی اخبار میں آئی تو کتاب کے مصنف نے اس پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ملزم کو کتاب تحفے کے طور پر بھجوانا چاہتا ہوں کیونکہ کتاب کے مطالعے کے دوران وہ گرفتار ہوگیا، میں چاہتا ہوں کہ وہ اس کا مطالعہ مکمل کرے۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

12 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

17 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

21 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago