بلوچستان: بیلا آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی تصاویر منظرعام پر آگئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب بی ایل اے کے دہشتگردوں نے بلوچستان میں متعدد مقامات پر حملے کیے،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے 21 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بیلا میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے 5 دہشتگردوں کی تصاویر بھی منظرِعام پر آگئیں ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اب تک دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں ميں سے کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، مارے گئے دہشتگردوں کی لاشوں کی شناخت کیلئے نادرا سے رجوع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشتگرد کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل، بولان، مستونگ، لسبیلہ اور قلات میں 8 واقعات کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، مقدمات انسداد دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی لاشوں کی شناخت کیلئے نادرا سے رجوع کیا گیا ہے، دہشتگردوں کے انگوٹھوں کے نمونے نادرا کو بجھوا دیے گئے ہیں، بعض دہشتگردوں کے جسمانی اعضا پنجاب فارنزک لیب کو بجھوائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشتگردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 21 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago