بانی پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم سے مطمئن نہیں، تنظیم غیرفعال نظرآتی ہے: لطیف کھوسہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کہا کہ بانی پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم سے مطمئن نہیں، تنظیم غیرفعال نظرآتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ حماد اظہر نے پچھلے جلسے میں مجھ سے گرفتاری دینے کا کہتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مجھے گرفتار کریں تو میرا کیس مفت میں لڑیے گا ۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ حماد اظہر کی بات پر میں نے حامی بھری اور کہا کہ میں پارٹی کے سارے کیسز فری میں ہی لڑتا ہوں مگر پھر حماد اظہر نے سرینڈر ہی نہیں کیا، حماد اظہر کا ستمبر تک اڈیالہ جیل مارچ کا بیان بھی سیاسی بیان تھا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تین رکنی کمیٹی پنجاب سے 8 ستمبر کےجلسے میں شرکت کے حوالے سے نگرانی کرے گی، کمیٹی نظر رکھے گی کہ حماد اظہر نے کام بھی کیا ہے یا وہ صرف ٹک ٹاک تک محدود رہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ فعال نہیں ہوئے تو بانی پی ٹی آئی کو کمیٹی رپورٹ دے گی، ان کا متبادل تجویز کریگی اور وہ ٹیک اوور کریں گے۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

53 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago