82 سرکاری ادارے 40 میں ضم ، وفاقی کابینہ نے رائٹ سائزنگ کی سفارشات منظور کرلیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے قائم کی گئی کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سا ئزنگ کی تجاویز کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں یہ منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 6 وزارتوں پر کمیٹی کی سفارشات کا نفاذ شروع کیا گیا ہے، ان وزارتوں کے 82 سرکاری اداروں کو 40 اداروں میں ضم اور تحلیل کرنے کیلئے سفارشات منظور کرلی گئی ہیں۔
اداروں کی تحلیل اور ضم کرنے سے متاثر ملازمین کے مفادات کے تحفظ کے لیے بھی ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹائزیشن، اسمارٹ مینجمنٹ، ایفیشینٹ گورننس، منصوبوں پر شفاف اور تیز عملدرآمد اور عام آدمی کو سہولیات کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ کارکردگی بہتر بنانے، افرادی قوت کے صحیح استعمال، پالیسی سازی، فیصلوں کے نفاذ میں غیر ضروری تعطل ختم کرنےاور صرف انتہائی ضروری محکموں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں 6 وزارتوں پر کمیٹی کی سفارشات کا نفاذ شروع کردیا گیا ہے ۔

Recent Posts

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

1 min ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

4 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

10 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

28 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago