تمام راستے بند کیے گئے تو حکومت ہٹانے کی تحریک شروع کرسکتے ہیں، امیرجماعت اسلامی


لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تمام راستے بند کیے گئے تو حکومت ہٹانے کی تحریک شروع کرسکتے ہیں۔
منصورہ میں پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمارے ساتھ حکومت نے معاہدہ کیا اس کو 20 دن گزر گئے ہیں۔ بجلی کے ٹیرف میں پورے پاکستان میں کمی ہونا چاہیے۔ تمام راستے بند کیے گئے تو حکومت ہٹانے کی تحریک شروع کرسکتے ہیں۔آج کی ہڑتال جماعت اسلامی اور تاجروں کی نہیں پوری پاکستانی قوم کی ہڑتال ہے۔ ہمارا مسلہ پاکستان کے عوام اور ان کے مسائل ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی سے لے کر کے پی کے اور پنجاب کے عوام اظہار یکجتی کر رہے ہیں۔ اب ایسا نہیں چلے گا کہ آپ بجلی مہنگی کریں اور بے جا ٹیکس لگائیں۔ اب آئی پی پی کا بوجھ پاکستانی برداشت نہیں کریں گے۔ یہ مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال پہلا قدم ہے اس کے بعد تمام تاجر تنظیموں اور سیاسی و سماجی شخصیات سے مشاورت شروع کی جائے گی۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ جب باجوہ صاحب کی ایکسٹینشن ہوئی تو تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کی تھی۔ جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ کسی بھی اہم شخصیت کی مدت میں توسیع کے لیے ضابطہ موجود ہے۔ ایکسٹینشن کے معاملات کی وجہ سے سیاستدانوں نے ایک دوسرے سے میل ملاپ شروع کیا ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago