لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی آئندہ ماہ لندن روانگی متوقع ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 11 ستمبر کو بیگم کلثوم نواز کی برسی کے بعد لندن کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں۔
نواز شریف کو لندن میں اپنے معالجین سے طبی معائنہ کرانا ہے جس کے بعد اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ نواز شریف کا دو سے تین ہفتے تک لندن میں قیام کا امکان ہے جبکہ لندن روانگی سیاسی حالات سے مشروط ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ سال 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچے تھے جبکہ اس سے قبل نواز شریف 4 سالوں سے لندن میں علاج معالجے کے لیے قیام پذیر تھے۔
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…
شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…