تربت نیول بیس پر دہشتگردوں کے حملے کا جھوٹا پروپیگینڈا سامنے آگیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے ملک کی تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں اور کسی بھی شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
تربت نیول بیس پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے جھوٹا پروپیگینڈا سامنے آگیا۔تربت نیول بیس پر حملے کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر منفی پروپیگینڈے کا آغاز کردیا ہے۔سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جعلی اور من گھڑت ویڈیو کو شیئر کرکے پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے کہ تربت نیول بیس پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا ہے۔
خدکوچہ تھانے کی جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں وہ بھی جعلی ہیں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجینس کی بنیادوں پر بلوچستان میں مؤثر آپریشنز جاری ہیں جن سے دہشت گردوں کا شکار کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ان بے بنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف و ہراس اور انتشار پھیلانا ہے،پاک فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے ملک کی تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں اور کسی بھی شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔۔۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

6 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

20 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

30 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

42 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

48 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

51 mins ago