فرحان سعید بنگلادیش جا رہے ہیں؟ گلوکار کا اہم اعلان


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنے بنگلایش کے دورے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔ فرحان سعید کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ خبر زیرِ گردش تھی کہ گلوکار اگلے ماہ ستمبر میں بنگلادیش جارہے ہیں جہاں وہ اپنے بنگالی مداحوں کے لیے شاندار میوزک کنسرٹ کا انعقاد کریں گے۔
یہ خبر سامنے آتے ہی جہاں فرحان سعید کے بنگالی مداح خوشی سے جھوم اُٹھے تو وہیں کئی مداحوں نے گلوکار سے سوال کیا کہ وہ واقعی میں بنگلادیش کے موجودہ حالات کے باوجود بھی یہاں آرہے ہیں؟
اب فرحان سعید نے اپنے بنگلادیشی مداحوں کے سوالوں کے جواب دے دیے ہیں، گلوکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ یہ پیغام میرے تمام بنگلادیشی مداحوں کے لیے ہے جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں ستمبر میں کنسرٹ کے لیے بنگلا دیش آ رہا ہوں؟
گلوکار نے کہا کہ اس سوال کا جواب ہے نہیں، میں بنگلادیش نہیں آرہا، میری تصویر کا استعمال کرکے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، اُن پر یقین نہ کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں جب بھی بنگلا دیش کا دورہ کروں گا تو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کا اعلان کروں گا۔ فرحان سعید نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ براہِ کرم! میرے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر پھیلا دیں۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

1 min ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

3 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

18 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

27 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

30 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago