یوٹیوب نے ہیک شدہ اکاؤنٹس واپس حاصل کرنے کے لیے ٹول متعارف کرا دیا


کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب نےایک نیا اے آئی ٹربل شوٹنگ ٹول متعارف کرایا ہے جو صارفین کو ہیک ہونے والے اکاؤنٹس واپس حاصل کرنے میں مدد دے گا۔
اے آئی چیٹ بوٹ “سپورٹ اسسٹنٹ” صارفین کے لئے اپنے لاگ ان کو دوبارہ محفوظ کرنے اور ہیک ہونے کے بعد اپنے اکاؤنٹ کو واپس حاصل کرنے کے لئے ایک گائیڈ کے طور پر کام کرے گا۔
اہل صارفین “ہمارے ہیک شدہ چینل اسسٹنٹ کے ساتھ چیٹ کیجئے” بٹن پر کلک کرکے یوٹیوب ہیلپ سینٹر میں ٹول تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
آپشن کے انتخاب کے بعد چیٹ بوٹ صارف سے ان کے اور ان کے اکاؤنٹ کے بارے میں سوالات کی ایک سیریز پوچھے گا تاکہ ان کے گوگل لاگ ان کو محفوظ کیا جاسکے اور ہیکر کی طرف سے چینل میں کی گئی کسی بھی تبدیلی کو ختم کیا جاسکے۔
اس کے بعد یہ ٹول صارف کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ مستقبل میں ہیک ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے لئے اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کو مضبوط بنائے۔
نیا ٹول فی الحال صرف انگریزی میں دستیاب ہے اور ٹول کے اندر کچھ مخصوص فیچر صرف “خاص صارفین” کے لئے دستیاب ہیں۔ تاہم، گوگل کی ذیلی کمپنی یوٹیوب مستقبل میں اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے دستیاب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Recent Posts

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

5 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

6 hours ago

آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…

7 hours ago