ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے دو ماہ کے دوران 245 افراد جاں بحق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے سبب دو ماہ کے دوران 245 افراد جاں بحق ہوگئے۔
این ڈی ایم اے نے یکم جولائی سے 27 اگست تک بارشوں سے ہوئے نقصانات کی تفصیل جاری کردی جس کے مطابق یکم جولائی تا 27 اگست سیلاب اور بارشوں کے باعث 245 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 121 بچے اور 48 خواتین بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 92 لوگ پنجاب میں جاں بحق ہوئے اس کے بعد کے پی میں 74، سندھ میں 47، بلوچستان میں 22 لوگ، کشمیر میں 6 اور جی بی میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران 446 لوگ سیلاب اور بارشوں کی بنا پر زخمی بھی ہوئے، ان میں 158 مرد، 107 خواتین اور 181 بچے شامل ہیں، 1002 مکانات مکمل اور 3475 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے، 8 اسکولوں، 35 پلوں کو بھی نقصان پہنچا، سیلاب اور بارشوں سے 609 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ سیلاب اور بارشوں نے ریلوے کو بھی نقصان پہنچایا، سبی سے ہرنائی سیکشن کے ٹریک کو نقصان پہنچا، ٹریک کر کام جاری ہے اور 10 ستمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے، کول پر اور ڈوزان کے درمیان ریلوے پل کو بھی شدید بارشوں نے نقصان پہنچایا۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

4 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

4 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

5 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

6 hours ago