شاید امریکا سے اب ماضی کی طرح تعلقات نہ ہوں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا ہے کہ اب شاید ہمارے امریکا سے تعلقات ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے۔پاکستانی سفیر نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا سے ماضی جیسے تعلقات کی امید لگانا حقیقت پسندی نہیں۔انہوں نے کہا کہ چین سے ہماری دیرینہ،گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں جب کہ امریکا ہمارا اہم پارٹنر ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ امریکا اور چین سے تعلقات جس حد تک متوازی چلا سکیں ان کو چلائیں۔پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے حوالے سے سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے استعمال ہوا جو کہ جوبائیڈن کی ناراضگی کا باعث ہے، صدارتی انتخاب میں ایک پاکستانی بزنس مین نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹرمپ کے الیکشن آفس کے طور پر استعمال کیا اور جب اس بات کا علم صدر جوبائیڈن کو ہوا تو ان کا موڈ خراب ہوگیا۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ا ور وزیر خارجہ کو خط لکھ کر اس کی وضاحت کرنی چاہئے،اس وقت کے سفیر سے پوچھنا چاہیئے کہ آپ کو پاکستان کا سفارت خانہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں استعمال کرنے کی اجازت کس نے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان برف نہیں پگھلی کیوں کہ اگر پگھلی ہوتی تو اب تک جوبائیڈن کی کال آگئی ہوتی۔
رحمان ملک نے کہا کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ دنیا سمجھتی ہے کہ ہم نے طالبان کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے وہ کابل پر قابض ہوگئے حالانکہ افغان فوج نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ اشرف غنی، امر اللہ صالح اور انکے دیگر ساتھی مرتے دم تک لڑنے کا دعوہ کررہے تھے مگر سب سے پہلے بھاگے۔ انھوں نے کہا کہ اگر دنیا نے اس وقت افغانستان کا ساتھ نہ دیا تو وہاں ایک بحران آجائے گا اور وہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگردوں کا گڑھ بن جائے گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

4 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

4 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

5 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

5 hours ago