اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا دور میرے لئے اتنا برا نہیں تھا جتنا عمران خان کا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے دور میں مجھ پر پرویز مشرف کے دور سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کتنا عرصہ پابندیاں لگائیں گے ؟زیادہ سے زیادہ 6 ماہ یا پھر ایک سال ہی لگائیں گے ۔ نجی ویب سائٹ اردو پوائنٹ کو انٹرویو میں سینئر اینکر پرسن نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ضرور ڈکیٹیٹر تھا لیکن اس کی
کوالٹیز میں یہ بھی تھا کہ وہ منافق نہیں تھا وہ ہمیشہ جیسا تھا سامنے ہی تھا اندر منافقت نہیں رکھتا تھا ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ امریکا کی بہت بڑی یونیورسٹی آفر کرتی ہے مجھے ایک یا دو سال کیلئے جانا پڑتا ہے اور میں وہاں کسی پراجیکٹ پر کام کرتا ہوں اس کے نتیجے کیلئے کوئی کتاب لکھتا ہوں وہاں کے اخباروں کیلئے لکھتا ہوں ۔ میرے خیال ہے کہ ایک سے ڈیڑھ سال کیلئے وہاں جانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ضرور ی نہیں ہے کہ آپ کوئی بھی کام پاکستان میڈیا کیلئے کریںآپ کو اپنے گول حاصل کرنے کیلئے غیر ملکی میڈیا کیلئے بھی کام کرنا چاہیے اس سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…