خاران میں دو نوجوان لاپتا، لواحقین کا ریڈ زون میں دھرنا، فائرنگ سے ایک شخص قتل


خاران(قدرت روزنامہ)خاران شہر چیف چوک سے دو نوجوان لاپتہ۔ ذرائع کے مطابق خاران شہر چیف چوک دکان سے نوجوانوں کو جبری طور پر حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا، دونوں نوجوان آپس میں بھائی ہیں، جن کی جبری گمشدگی کیخلاف ان کے لواحقین نے خواتین بچوں سمیت نے احتجاجاً خاران ریڈ زون ایریا کو بلاک کردیا اور دونوں نوجوانوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ علاوہ ازیں خاران شہر کلان میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے خاران شہر کلان میں فائرنگ کرکے غلام حسین ولد شاہ دوست قوم ملازئی ساکن کلی کشمیر خاران کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی جارہی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

3 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

13 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

39 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago