خاران نرسنگ کالج کی غیر فعالیت و اساتذہ کی عدم موجودگی محکمہ تعلیم کی غیر سنجیدگی کی واضح مثال ہے،بساک


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خاران نرسنگ کالج کو گزشتہ دو سال قبل قائم کیا گیا تھا جو تاحال فعال نہیں ہوسکا، ضلع خاران میں موجود واحد نرسنگ کالج کئی مسائل سے دوچارہے جس میں اساتذہ کا نہ ہونا،طالبات کے لئے ہاسٹل و ٹرانسپورٹیشن کی غیر موجودگی، لائبریری میں کتاب سمیت دیگر ضروری تعلیمی سہولیات دستیاب نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ضلع میں واحد نرسنگ کالج کی اس طرح غیر فعالیت محکمہ تعلیم کی غیر سنجیدگی کی واضح مثال ہے جو قابل تشویس ہے۔ خاران ایک بڑا شہر ہے جس میں قریب و جوار کے طلبہ و طالبات تعلیمی مقاصد کے لئے شہر کا رخ کرتے ہیں، وہیں طالبات کےلئے حکومت نے نرسنگ کالج تو قائم کی ہے مگر کالج صرف تعمیرات اور سرکاری کاغذوں تک ہی رہ گئی ہے جبکہ تعلیمی و تدریسی عمل نہ ہونے کے برابر ہیں، پورے کالج میں صرف ایک پرنسپل و ایک استادکا موجود ہونا ایک کالج کے لئے مضحکہ خیز سے زیادہ کچھ نہیں۔ کالج کی غیر فعالیت کے سبب کئی طالبات اپنی پڑھائی چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ایک طرف تعلیمی اداروں و تعلیم کے نام پربڑے بڑے دعوے کرنا دوسری جانب تعلیمی اداروں کی اس طرح زبوں حالی انتہائی تشویش ناک ہے۔ محکمہ تعلیم کے وزیروں سے کئی بار رجوح کرنے کے بعد بھی خاران نرسنگ کالج کے مسائل حل نہیں کیے گئے۔ محکمہ تعلیم سمیت حکومت کی غیر سنجیدگی کی آخری حد ہے جو عوامی فنڈز سے حکومت تو کررہے ہیں مگر عوام کو اس جدید دور کی تعلیمی سہولیات دینا تو دور کی بات ان کو بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے اہل نہیں جو انتہائی شرم کا مقام ہے۔ ہم محکمہ تعلیم و حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خاران نرسنگ کالج کے مسائل جلدسے جلد حل کیے جائیں اور کالج میں اساتذہ مہیا کرنا سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کرکے کالج کومکمل فعال کیا جائے تاکہ طالبات اپنی تعلیمی سفرجاری رکھ سکیں۔ اگر طالبات کو درپیس مسائل بروقت حل نہیں کیے گئے تو بطور بلوچ طلبا نمائندہ تنظیم ہم احتجاجی عمل کا راستہ اختیارکرنے کا جمہوری حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

8 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

21 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

31 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

44 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

50 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

53 mins ago