بولان پل کی تباہی سے ماہانہ 4 کروڑ روپے کا نقصان پہنچے گا، ریلوے حکام


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بولان پل کی تباہی سے ماہانہ 4 کروڑ روپے کا نقصان پہنچے گا، ریلوے حکام اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو مسلح افراد کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں تخریبی کارروائی کی گئی جس سے سرکاری املاک، نجی ٹرک اور گاڑیوں سمیت پولیس وینز کو نقصان پہنچا وہیں بولان کے علاقے کولپور اور دوزان ریلوے اسٹیشن کے درمیان میں انگریز دور حکومت میں تعمیر ہونے والے پل کو بھی بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ریلوے پل کے تباہ ہونے کے باعث کوئٹہ کا پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے بذریعہ ریلوے چھوتے روز سے رابطہ منقطع ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہ ہوسکی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کو سکھر ریلوے اسٹیشن سے واپس کردیا گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل بھی رک گئی۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹریک کی بحالی کے حوالے سے ٹیکنیکل عملہ متاثرہ پل کے معائنے کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ متاثرہ پل کا معائنہ کرنے کے بعد نقصان کا تخمینہ اور ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ متاثرہ پل کی مرمت میں کئی ہفتے درکار ہونگے تاہم ٹیکنیکل ٹیم کی رپورٹ اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ پل کی تعمیر اور ٹریک کی بحالی کا کام مکمل ہو پائے گا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین سروس معطل ہونے سے روزانہ کی بیناد پر تقریبا 10 لاکھ روپے کا نقصان ہوتا ہے جبکہ بولان میل کے متاثر ہونے سے ماہانہ ایک کروڑ روپے کا نقصان متوقع ہے۔ ایسے میں اگر ایک ماہ تک دونوں ٹرین سروسز معطل رہیں تو 4 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان محکمہ ریلوے کو ماہانہ پہنچے گا۔ ڈویژنل سپرنٹینڈینٹ ریلویز کوئٹہ عمران حیات کے ایک بیان کے مطابق دوران کے قریب تخریب کاری میں تباہ ہونے والا پل 100 سال پرانا تھا۔ دوزان ریلوے پل کی دوبارہ مرمت میں ڈیڑھ سے 2 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہیں۔ صوبائی حکومت نے سیکیورٹی کلئیرنس دی تو ٹرینوں کو مچھ سے چلائیں گے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

1 min ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

24 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

34 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

42 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

49 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

56 mins ago